ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹونکل کھنہ کے گردے میں پتھری کی کامیاب سرجری مکمل کر لی گئی۔
ٹونکل کھنہ کو گردے میں شدید درد کی وجہ سے بریچ کینڈٰ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے گردے میں پتھری کی تشخیص کی اور فوری سرجری کا مشورہ دیا۔ ٹونکل کھنہ کی سرجری کر لی گئی جس کے بعد وہ روبصحت ہیں۔
اہلیہ کی بیماری کے باوجود اداکار نے ایک تقریب میں شرکت کی اور بعد میں ہسپتال پہنچے۔