ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کالکی کوچلن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر بہت محتاط رہ کر بات کرتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ بخوبی جانتی ہیں کہ انھیں بطور سلیبریٹی اپنے فینز سے کیسے بات کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور سلیبریٹی میں نے سوشل میڈیا پر کچھ حدود متعین کر رکھی ہیں جن کا میں ہر حال میں خیال رکھتی ہوں یہی وجہ ہے کہ مجھے اس معاملے میں کبھی پریشانی اور شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔