لندن (جیوڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے داعش سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 25 ہزار اکاؤنٹ بند کر دیئے ہیں۔
ٹویٹر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں لکھا ہے گزشتہ برس وسط سے دھمکی یا دہشت گردی کی کارروائیوں کو فروغ دینے والے اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ ٹویٹر کا کہنا ہے دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے اس کی ویب سائٹ کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں اور یہ واضح کرتے ہیں کہ ٹویٹر کے قواعد کسی بھی پرتشدد رویئے کی اجازت نہیں دیتے۔
ٹویٹر نے پیغام میں کہا ہے انہوں نے ویب سائٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیموں میں کارکنوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔