ٹوئٹر پر شاہ سلیمان کے فالوورز کی تعداد 16 لاکھ ہو گئی

Salman bin Abdulaziz

Salman bin Abdulaziz

ریاض (جیوڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کو ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

سوشل میڈیا مانیٹرنگ سائٹ ٹوپسی نے کہا ہے کہ سعودی فرمانرواؤں میں سے شاہ سلیمان ٹوئٹر پر مقبول ترین شخصیت بن چکے ہیں جن کی ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ٹوپسی سروے کے مطابق ان کے ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 10 ہزار ہو چکی ہے، جب شاہ سلیمان نے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ایچ آر ایچ پی سلمان سے کنگ سلمان رکھا اور ایک گھنٹہ بعد ان کے فالوور میں ایک لاکھ 30 ہزار کا اضافہ ہوا۔

سعودی فرمانروا کی مقبولیت میں اضافے کی بڑی وجہ ان کی بصیرت افروز شخصیت ہے۔