دونوں بازوؤں سے محروم باہمت کار ڈرائیور

Driver

Driver

نیویارک (جیوڈیسک) کہتے ہیں کہ اگر انسان کا عزم توانا اور حوصلے بلند ہوں تو کچھ بھی نا ممکن نہیں اور اس کا عملی نمونہ یورپی ملک لیٹویا سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ گیٹِس نامی نوجوان پیش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

جی ہاں اس باہمت نوجوان نے بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود نہ صرف کار ڈرائیونگ میں مہارت حاصل کر لی ہے بلکہ پیٹرول گاڑی میں بھرنے سے لے کر لاک لگانے اور سیٹ بیلٹ تک پیروں سے باندھنا بھی خوب اچھی طرح سے جانتا ہے۔

دونوں پیروں سے گاڑی میں چابی لگا کراُسے اسٹارٹ کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرتا یہ ماہر ڈرائیور اس مہارت اور پراعتمادی سے اپنے پیروں سے اسٹیرنگ گھماتا ہے کہ دیکھنے والے حیران تو ہوتے ہیں ساتھ ہی ساتھ ا س کی ہمت کی داد بھی دئیے بغیر نہیں رہ پاتے۔