دو سابق ایم پیز اور ق لیگ کی صوبائی صدر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

PTI

PTI

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے دو سابق ایم پی ایز سمیت چار لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

جڑانوالہ سے سابق ایم پی اے میجر ریٹائرڈ عبد الرحمان رانا، ساہیوال سے سابق ایم پی اے جلال دین ڈھکو ، سابق ایم پی اے قمر الزمان کی اہلیہ پروین زمان اور مسلم لیگ ق کی صوبائی نائب صدر زرینہ رانا نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عمران خان نے آزادی مارچ کی تیاری کے حوالے سے فیصل آباد اور ساہیوال کے کارکنوں کو طلب کر رکھا تھا۔