دو گروپوں کے مابین فائرنگ، حکیم اللہ گروپ کے کمانڈر سمیت چار شدت پسند ہلاک

South Waziristan

South Waziristan

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان میں طالبان کے دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں حکیم اللہ گروپ کے کمانڈر سمیت چار شدت پسند ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل سراروغہ کے علاقے شکتوئی میں حکیم اللہ گروپ اور خالد سید عرف سجنا گروپ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار طالبان کمانڈر کشید خان چار شدت پسندوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

کشید خان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان حکیم اللہ گروپ سے تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ طالبان ترجمان کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔