ڈھائی ماہ میں پیٹرول 14 روپے مہنگا کرنا زیادتی ہے، راجا ریاض

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض احمد نے کہا ہے کہ بجلی، تیل، آٹا سستا کرنے کا دعوی کرنے والی جماعت کا بھوکا شیر ہر چیز کھائے جا رہا ہے، حکومت نے ڈھائی ماہ میں 14 روپے پیٹرول مہنگا کر کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے۔

فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ ان کی جماعت تیل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔