دو ماہ کیلئے بنیادی شرح سود نو فیصد کردی گئی، اسٹیٹ بنک

Interest rate

Interest rate

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔آئندہ دو ماہ کیلئے بنیادی شرح سود میں پچاس بیسسز پوائنٹس کی کمی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سیاسی فضا واضح ہونے کے باعث مثبت تبدیلی آئی ہے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ مانیٹری پالسی بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں نئی مانیٹری کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی منظوری دی گئی۔ اب آئندہ دو ماہ کیلئے بنیادی شرح سود نو فیصد کردی گئی ہے جو اس سے قبل ساڑھے نو فیصد تھی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی اوسط شرح آٹھ فیصد کے لگ بھگ رہے گی۔ توانائی بحران اور امن او امان کے باعث اس سال بھی معاشی شرح نمو متاثر ہوسکتی ہے۔ بجلی کی قیمتوں اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

بیرونی جاری کھاتوں کا خسارہ قابو میں رہنے کی توقع ہے۔آئی ایم ایف کو ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دبا موجود رہے گا۔ اسٹیٹ بینک کے پاس چودہ جون تک خالص زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 20 کروڑ ڈالرہیں۔