تھرپارکر (جیوڈیسک) صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری سے موروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ دو ماہ کے دوران اموات کی تعداد نوے جا پہنچی۔ تحصیل چھاچھرو کے گاں میووخان رند میں مزید دو مور مرنے سے چھاچھرو کے دیہات میں ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہو گئی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کی انتظامیہ کو اس مرض پر قابو پانے میں اب تک ناکامی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس وبا کے پھیلنے اور اس خوبصورت پرندے کی نسل ناپید ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔