حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدر آباد سے دو غیر ملکی طالبعلم کو اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاروں نے ایک طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے نسیم نگر سے دو طلبہ کو اغوا کیا۔ اغوا ہونے والے طلبہ کا تعلق فلسطین سے ہے۔
جو حیدرآباد مہران یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔ اغوا کاروں نے محمد یوسف کو تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا تاہم محمد ابھی تک اغوا کاروں کے قبضے میں ہے۔ پولیس اور رینجرز نے حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر کے اغوا کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔