ڈی جی پاسپورٹس نیسابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے دورمیں بنائے گئے دو ہزار بلیو پاسپورٹس منسوخ کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔ وزارت داخلہ نے تاحال اس خط پر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔ خط میں ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے۔
جن افراد کو بلیو پاسپورٹس جاری کئے گئے وہ اس کی اہلیت نہیں رکھتے لہذا یہ پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر داخلہ نے اپنے اپنے نجی سیکرٹری ملک جاوید کا بلیو پاسپورٹ بنانے کے احکامات جاری کئے جنہیں ڈی جی پاسپورٹس نے ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ نجی سیکرٹری بلیو پاسپورٹ کے مجاز نہیں ہو سکتے۔