دو خواتین سمیت پانچ افراد نا بالغ بچی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے فرار، محمد عباس محنت مزدوری
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو خواتین سمیت پانچ افراد نا بالغ بچی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے فرار، محمد عباس محنت مزدوری کیلئے لاہور گیا ہوا تھا کہ اقراء عاصمہ، ارشد ، عرفان اورنوید 17سالہ بچی کو اغواء کرکے فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چھٹیانوالہ کے رہائشی محمد عباس کے مطابق میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں لاہور گیا ہوا تھا کہ اقراء عمر،عاصمہ عرفان، محمد ارشد، عرفان اور محمد نوید وغیرہ میرے گھر میں میری 17سالہ بچی (ط) کو بازار کے کپڑے لینے کے بہانے ساتھ لے گئے اور اسلحہ کے زور پر گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے،محمد عباس کی درخواست پر مقدمہ درج، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹر نیشنل ایڈوئزری کونسل کا مقصد شیعہ سنی مشائخ اور ان کے مریدین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) انٹر نیشنل ایڈوئزری کونسل کا مقصد شیعہ سنی مشائخ اور ان کے مریدین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور ملک میں مصطفی انقلاب لانے کیلئے ذہنی طور پر عوام الناس کو تیار کرنے کیلئے گائوں گائوں نگر نگر شہر شہر تحریک چلانا ہے۔ خواتین تنظیموں، ناجائز حراست قیدیوں کی فلاح و بہبود اور جاگیرداروں کے پاس جبری مزدوروں کرنے والوں کو قیمت پر ریلیف دینے کیلئے انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل پورے ملک میں اپنا کردار ادا کرے گی۔اس ایڈوائزی کونسل میں بلا تفریق طبقہ ہائے وطن عزیز کو جمہوری طریقے سے شامل کیا جانا لازمی قرار دیا گیا ہے،اس ایڈوائزری کے زیر اہتمام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل و چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل وسید علی شاہ نقوی فنانس سیکرٹری و سنیئر نائب صدر پنجاب جلد ہی آزاد کشمیر و چاروں صوبوں کا دورہ کرکے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی تنظیم سازی کیلئے معززین علاقہ، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کے امام و خطیبوں ، اعلی تعلیم اداروں کے ریٹائرڈ پرنسل، پروفیسرز، لیکچرار، ٹیچرز، مزدور تنظیموں کے علاوہ کسانوں اور بھٹہ مزدوروں تک پسے ہوئے لوگوں کو تنظیم سازی کرنے کی دعوت دی جائے گی، اس تنظیم میں سماجی و فلاحی تنظیموں کے صدور بھی اپنی اپنی تنظیموں میں رہتے ہوئے اس کے ممبر بن سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے تمام رفقاء شیعہ سنی اتحادی انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل کے قدم بقدم ہوں گے، تا حیات پختہ عزم کیا گیا کہ خواتین تنظیموں، ناجائز حراست قیدیوں کی فلاح و بہبود اور جاگیرداروں کے پاس جبری مزدوروں کرنے والوں کو قیمت پر ریلیف دینے کیلئے انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل پورے ملک میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ گزشتہ 20سال سے پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیرمین و بانی تحریک محبت انٹر نیشنل ان تمام امور پر اپنے لاکھوں مریدین کے ہمراہ کوشاں تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر مذموم ایجنڈے کو پورا نہیں کیا جا سکتا
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر مذموم ایجنڈے کو پورا نہیں کیا جا سکتا، دونوں جماعتوں نے ریڈ زون پر داخلے پر وعدہ خلاف کی، وزیر اعظم پر دبائو سے استعفی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، دھرنے و احتجاج سے حکومتیں تبدیل نہیں ہوتی، کیونکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کروڑوں ووٹ حاصل کئے ہیں۔ چند ہزار افراد کی وجہ سے استعفی کروڑوں پاکستانیوں کی توہین ہے، ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے نام پر جمہوری روایات کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، کسی کو آئینی اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے۔ یہ ایوان ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے ہم کسی کو بھی اپنے آئینی اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے کی کبھی اجازت نہیں دینگے۔حکومت نے مثالی برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کر کے بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے ، جمہوریت کو پھلنے پھولنے دیا جائے تمام مسائل حل ہو جائیں گے، یہ جمہوریت کی خوبصورتی ہے کہ آج انقلاب اور آزادی مارچ والے ریڈ زون میں بیٹھے ہیں، آمریت میں ایسا تصور بھی ممکن نہیں تھا،غیر آئینی اقدام ہوا تو اس کا نقصان جمہوریت کو نہیں بلکہ ملک کو ہو گا ۔ ان دھرنوں کی منصوبہ بندی کرنے والے وہ لوگ ہیں جو ملک میں جمہوریت نہیں چاہتے۔