لندن (جیوڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق اس سروے میں دس میں سے کم از کم ایک عورت مردوں کو متاثر کرنے کے لئے میک اپ کرتی ہے۔ آئی لائنر ، مسکارا ، فاونڈیشن اور لپ سٹیک یہ تو روزانہ استعمال ہونے والی چیزیں ہیں۔
جو دنیا بھر کی عورتیں یوز کرتی ہیں۔ لیکن کافی تعداد میں ایسی خواتین بھی ہیں جو کہ اپنے میک اپ کا بھاری بھرکم بیگ اس سوچ کے ساتھ اٹھائے پھرتی ہیں کہ یہ مردوں کو متاثر کرنے کے لئے ضروری ہے۔ برطانیہ میں ہونے والے سروے میں چالیس فیصد مردوں نے کہا ہے۔
کہ عورتیں بہت زیادہ میک اپ تھوپ لیتی ہیں۔ سروے میں شامل عورتوں میں سے نصف تعداد ایسی تھی جو سال میں 1500 سو مرتبہ میک اپ کرتی ہے ، جب کہ دو تہائی سال میں ساڑھے تین ہفتے اس کام کی نذر کرتی ہیں۔
اسی طرح نصف تعداد میں عورتیں میک اپ کے ساتھ خود کو مطمئن تصور کرتی ہیں جب کہ 28 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر خود کو پر اعتماد نہیں سمجھتیں۔ پھر 17 فیصد ایسی ہیں جو میک اپ نہ ہو توکسی دعوت پرجانا ہی پسند نہیں کرتیں۔