مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/11/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سٹرپتھالوجی ٹیکشن رانا منظور احمد کی ریٹارمنٹ پر تقریب کا اہتمام، رانا منظور احمد نے اپنی 35سالہ ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کی، کبھی کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا، مقررین، تفصیلات کے مطابق رانا منظور حسین نے 24 -11-81 کو محکمہ صحت میں بطور سٹرپتھالوجی ٹیکشن چارج سنبھالا ،انہوں نے 34سال مصطفی آباد جبکہ ایک سال کھڈیاں میں اپنے فرائض ادا کئے، انہوں نے اپنی 35سالہ ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کی، ان کی ریٹارمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمان سنیئر میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر عثمان راجہ ودیگر نے کہا کہ اپنے نے اپنی ڈیوٹی کے دوران کبھی نہ توکریشن اور نہ کبھی کسی مریض سے بد تمیزی کی ہے، جس کی وجہ سے ان کے 35 سالہ دور میں ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی درخواست بھی نہیں دی گئی، ان کا سٹاف کے ساتھ بھی انتہائی اچھا سلوک ہے ہمیں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، انہوں نے اپنے ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کی ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مین فیروز پور روڈ پر پٹرول اہلکاروں کی ملی بھگت سے مسافر ویگنوں کی چھتوں پر عوام کا بیٹھنا معمول بن گیا، اگر اعلی حکام نے کوئی نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ اہلکاروں کی ملی بھگت سے مسافر ویگنوں کی چھتوں پر مسافروں کا سفر کرنا معمول بن گیا، پٹرولنگ ہلکاروں و مین فیروز پور روڈ پر سفر کرنے والے اعلی حکام نے آنکھیں بند کر لی، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

Lalyani News

Lalyani News