انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے پاپوانیوگینی کو شکست دیدی

Pakistan

Pakistan

دبئی (جیوڈیسک) انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی سمیٹ لی۔ گروپ میچ میں پاپوانیوگینی کو 145 رنز سے شکست دے دی۔

انڈر 19 عالمی کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 283 رنز بنائے۔ امام الحق 88 اور کپتان سمیع اسلم 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

جواب میں پاپوانیوگینی 31 ویں اوور میں 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ظفر گوہر نے 4 اور ضیاء الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔