دبئی (جیوڈیسک) انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ پاکستان نے سری لنکا کو 121 رنز سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔ شارجہ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اوپنرز نے پاکستان کو 177 رنز کا اسٹینڈ فراہم کیا ۔سمیع اسلم 95 اور امام الحق 82 نے رنز اسکور کئے۔ پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پرائمل پریرا 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ظفر گوہر، کرامت علی، ضیاء الحق اور کامران غلام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔