پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان کے حمزہ اکبر اور ماجد علی انڈر ٹوئنٹی ون ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جاری ایونٹ میں انیس سالہ حمزہ اکبر نے تھائی لینڈ کے راٹچیایوتھن کو سخت مقابلے کے بعد چار تین سے زیر کرکے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ گروپ ڈی میں ماجد علی نے میانمار کے مونگ موانگ کو چار دو سے مات دی۔
دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے لیونگ نان ہوئی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار تین سے زیر کرکے آخری سولہ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔ دونوں کھلاڑی آج پری کوارٹر فائنل میچز کھیلیں گے۔