امریکی اداکار وین ڈیزل نے فلم کی کامیابی کیلئے اپنا گھر دا پر لگا دیا

Pitch Black

Pitch Black

امریکی اداکار وین ڈیزل نے فلم ریڈک کی کامیابی کیلئے اپنا گھر دا پر لگا دیا. ہالی ووڈ مووی پچ بلیک میں کام کرنے والے چھیالیس سالہ اداکار وین ڈیزل کے مطابق انہوں نے اپنے آشیانے کو دا پر لگا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس فلم کو اختتام تک نہ لے گئے تو انہیں اپنے گھر سے ہاتھ دھونے پڑجائیں گے اور وہ بے گھر ہوجائیں گے۔

ڈیزل کے مطابق انہیں اس خطرے کے ساتھ ساتھ اس بات پر فخر بھی ہے کہ وہ اپنا کام مکمل کرنے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ یہ میرے لئے منفرد اور عجیب احساس ہے جو میں نے گزرے دس برسوں میں کبھی بھی کسی بھی فلم کیلئے ایسا نہیں کیا۔