امریکا کے ہر دلعزیز اداکار ایلی ویلاس 98 برس کی عمر میں چل بسے

U.S. Actor

U.S. Actor

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) ایلی ویلاس 1915 میں بروکلین، نیویارک میں پیدا ہوئے، جن کی شوبز میں کامیابیوں کی لسٹ کافی طویل ہے۔

وہ اپنی فلم ،دی میگنی فیشنٹ سیون سے لے کر،دی گڈ دی بیڈ اینڈ دی اگلی، تک بے شمار فلموں میں جلوہ گر ہوئے اور اس کے علاوہ ان کے کریڈٹ پر بہت سی دوسری ہٹ فلمیں، ٹی وی شوز اور سٹیج پلے جگمگا رہے ہیں۔

ایک ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہونے اور بہت سی کامیاب فلموں میں متاثر کن اداکاری کرنے کے باوجود، یہ عجیب اتفاق ہے کہ ویلاس کو کبھی آسکر ایوارڈ کے لئے منتخب نہیں کیا گیا۔ لیکن 2010 میں شائد اس بات کا ادراک کر لیا گیا اور انہیں 94 برس کی عمر میں آخر کار اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کے ادا کئے گئے مختلف کرداروں کو خراج تحسین تھا۔

ہالی وڈ فلم،ویسٹرنرز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے کیریکڑ ایکٹر ایلی ویلاس کے انتقال کے بارے میں ان کی بیٹی نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

ایلی ویلاس نے اپنے زمانے کے تقریباً تمام بڑے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے،اور ان میں سے کچھ سپر سٹارز کلارک گیبل،مارلن منرو، کِلنٹ ایسٹ وڈ ہیں،جب کہ نئی نسل سے تعلق رکھنے والی کیٹ ونسلٹ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔