امریکی (جیوڈیسک) اداکارہ ایمنڈا بائنزکو نشے میں غل غپاڑہ کرنے پر نیویارک پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق ادکارہ ایمنڈا نشے میں دھت ہوکر اپنے اپارٹمنٹ پہنچی اور وہاں ادھم مچانا شروع کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ ایمنڈا نے نشے میں دھت ہوکر اپارٹمنٹ کے رہائسیوں کے ساتھ نا صرف نازیبا زبان کا استعمال کیا بلکہ ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ جس پر اپارٹمنٹ کے رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ادکارہ ایمنڈا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے ایمنڈا ذہنی فروسٹریشن کا شکار ہے اور متعدد بار اپنے غلط رویوں کی وجہ سے گرفتار کی جا چکی ہے۔