کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کزرزئی نے الزام لگایا ہے کہ امریکا افغان فوج کے لیے ایندھن اور آلات کی فراہمی روک رہاہے تاکہ 2014 کے بعد امریکی فوج رکھنے کے معاہدے پر دستخط کے لیے دباو ڈالا جا سکے۔
افغان صدارتی دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق افغان صدر نے قومی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا افغان فوج اور پولیس یونٹوں کو درکار ضروری سامان روک رہا ہے تاکہ افغانستان 2014 کے بعد امریکی افواج کے قیام پر اپنی شرائط نظرانداز کرکے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کردے۔
دوسری جانب نیٹو نے حامد کرزئی کے الزامات کی تردید کردی ہے۔