امریکی (جیوڈیسک)ڈیٹرائٹ امریکی ائیر پورٹ پر ایک سعودی شہری کو سامان میں پریشر ککر ساتھ لے جانے پر گرفتار کر لیا گیا۔امریکی ریاست ڈیٹرائٹ پر ایمسٹر ڈیم سے آنیوالے سعودی شہری کے سامان سے پریشر ککر برآمد ہوا تو کسٹم حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔
35 سالہ حسین الخاوری کے وکیل جیمز ہورت نے بتایا کہ الخاوری پر کسٹم حکام سے غلط بیانی اور حقائق چھپانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔واضع رہے کہ بوسٹن بم دھماکوں میں پریشر ککرکے استعمال کے بعد امریکی ایئرپورٹس اور ریلوے سٹیشنوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔