امریکی جہاز لو بوٹ آخری سفر پر روانہ

U.S. Ship

U.S. Ship

استنبول (جیوڈیسک) دنیا بھر کے سیاحوں کو سالہا سال تک ملک ملک کی سیر کرانے والا مشہور امریکی بحری جہاز لو بوٹ خری سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔ ایم ایس پیسیفک نامی یہی جہاز 1971 میں بنایا گیا تھا۔

70 کی دہائی میں مشہور امریکی ٹی وی شو لو بوٹ بھی اسی جہاز پر پیش کیا جاتا رہا۔ اس جہاز نے چار دہائیوں تک دنیا بھر کے مسافروں کو ملک ملک کی سیر کرائی۔ اب اسے آخری سفر پر ترکی بھیج دیا گیا ہے جہاں اسے توڑ دیا جائے گا۔