واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما نے انیڈریوز فوجی اور ہوائی بیس پر داعش کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لینے والے بیس ملکوں کے فوجی کمانڈروں کے اجلاس میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں صدر اوباما نے عراق کے صوبے انبار میں داعش کی پیش قدمی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ داعش کے خلاف مہم طویل عرصہ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا اس مہم میں کامیابیاں بھی ملیں گی اور ناکامیاں بھی، لیکن داعش کے خاتمے تک مہم جاری رہے گی۔