لاہور(جیو ڈیسک)لاہور امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جاتی عمرہ رائے ونڈمیں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔امریکی سفیر رچرڈ اولسن صبح کے وقت جاتی عمرہ رائیونڈپہنچے،ملاقات میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرمحمد شہبازشریف،سینیٹر اسحاق ڈار،سلمان شہباز اور مریم نواز بھی موجود تھیں۔
امریکی سفیرنے کہاکہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرتا ہے اورپاکستان کی خودمختاری اور سا لمیت کاخواہاں ہے،انہوں نے مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کیلئے نیک خواہشات کااظہاربھی کیا۔