ایران(جیوڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی تنازع کے حل کیلئے امریکا اور عرب لیگ کا نیا معاہدہ سیاسی شوشہ ہے۔تہران ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے فلطسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے تناظر میں امریکہ اور عرب لیگ کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے کو سیاسی شوشہ قرار دیا ہے۔
تہران میں اپنے شامی ہم منصب محمد جہاد اللہم کیساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران علی لاریجانی نے کہا کہ مشرق وسطی کے تنازع کے حل کے سلسلے میں امریکا اور عرب لیگ کے درمیان طے پانے والا نیا معاہدہ ایک سیاسی شوشہ ہے اور 2002 کے عرب لیگ تنازع کے حل کیلئے پیش کئے جانے والے حل کی نئی شکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیا معاہدہ سیاسی فائدے کے حصول کی کوشش ہے۔ اس معاہدے کا مقصد اسرائیل کو تنہائی سے نکالنا ہے۔ ماضی میں بھی ایسی تجاویز سامنے آئیں تاہم کچھ عرصہ تک خبروں میں رہنے کے بعد ختم ہوگئیں۔