اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ امریکا کی کسی یقین دہانی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کے طول و عرض میں لگی آگ امریکی ڈالرز کی وجہ ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ سرتاج عزیز نے امریکہ پر کیسے اعتماد کر لیا۔
امریکا ان کے پاس بھی یہی الف لیلٰی کی کہانی لے کر آنا چاہتا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ثابت کر رہا ہے کہ وہ پاکستان میں امن چاہتا ہے نہ ہی مذاکرات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔