امریکی(جیوڈیسک) معروف امریکی مصنفہ لیڈیا ڈیوس نے مین بکر انٹرنیشنل پرائز دو ہزار تیرہ جیت لیا۔ مین بکر انٹرنیشنل پرائز کے لیے دنیا بھر سے دس بہترین مصنفین کو نامزد کیا گیا تھا۔ جن میں پاکستان سے انتظار حسین سمیت یو آر انانتھا مرتھی، اہارون ایپل فیلڈ ، یان لیانکے ، میری این ڈیائے ، جوسپ نواکو وچ ، میریلائن رابن سن، ولادیمیر سوروکن اور پیٹر اسٹام شامل ہیں۔
انتظار حسین نے اکیس دسمبر انیس سو پچیس میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں آنکھ کھولی ۔ اب تک ان کے پانچ ناول اور کہانیوں کے سات مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ مین بکر انٹرنیشنل پرائز ہر دو سال بعد ایسے مصنف کو انکی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے جو حیات ہوں اور انکے کام کا انگریزی میں ترجمہ ہو چکا ہو۔