نیو یارک (جیوڈیسک) ایران کے صدر کی کار پر جوتا پھینکنے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد نیو یارک سے جب وطن واپس پہنچے تو ان کی کار پر جوتا پھینکا گیا۔
جوتا پھینکنے کا واقعہ ممکنہ طور پر امریکا میں ایرانی صدر کی جانب سے کچھ غیر پسندیدہ اقدامات کا رد عمل ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر صدرحسن روحانی کے حامیوں نے اور مخالفین نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔