امریکی ہواباز یویس روزی نے خود ساختہ پروں کی مدد سے بنائے گئے بمبار طیارے کے ساتھ ہوا میں پرواز کر کے سب کو حیران کردیا۔ جیٹ مین نام سے مشہور امریکی ہوا باز نے ایک انوکھا کرتب دکھایا اور پرواز پر بوئنگ بی سیونٹین طیارے کے ساتھ ساتھ نکل پڑے۔
جنگی طیاروں کے پائلٹ اور ائیر لائن کمپنی میں بطور کیپٹن فرائض انجام دینے والے روزی پرندے کی مانند ہوا میں اڑنے کی خواہش رکھتے تھے۔ اس خود ساختہ پروں کے جیٹ کی تیاری میں روزی نے کافی سال لگائے جس کے بعد روزی کے شوق کی تکمیل پہلی مرتبہ دو ہزار چھ میں ہوئی۔
جب وہ پانچ منٹ تک ہوا میں پرواز کرتے رہے لیکن روزی نے ہزاروں لوگوں کے سامنے بمبار طیارے سے مقابلہ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ میدان میں موجود روزی کے مداحوں اور نئے ہوا بازوں نے یہ کرتب براہ راست دیکھا اور خوب محظوظ ہوئے۔ روزی چاہتے ہیں کے وہ اپنے جیسے دیگر شائق افراد تک اس جیٹ کا ڈیزائن پہنچائیں۔