ہالی وڈ (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پرنئی ایکشن کامیڈی فلم 2 گنز نے دھوم مچا دی۔ پہلے ہی ہفتے دو کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر کما لیے۔ دی وولورائن دوسرے اور دی سمرفس ٹو تیسرے نمبر پر رہیں۔ ہالی وڈ اسٹارز ڈینزل واشنگٹن اور مارک والبرگ کی فل ایکشن کامیڈی فلم 2 گنز نے شائقین کے دل جیت لیے۔
پاپولر کا مک سیریز کے کرداروں پرمبنی فلم نے فرسٹ ویک اینڈ پر دو کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔ وولورائن کی نمائش بھی کامیابی سے جاری ہے اور اس ہفتے دو کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کما کر وولورائن باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم سمرفس ٹو نے ایک کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور تیسرے نمبر پر رہی۔