امریکی باکس آفس پر اس ہفتے Elysium کا راج

Elysium

Elysium

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پر اس ہفتے راج رہا ایکشن سائنس فکشن، ایلیشیمElysium کا۔ میٹ ڈیمن اور جوڈی فاسٹر کی ایلیشیم Elysium ،کہانی ہے آج سے ایک صدی بعد کی جب زمین پر صرف لوگ بسیرا کریں گ، جو خلائی اسٹیشنز میں رہنے کے لیے پیسہ نہیں رکھتے۔ اسی زمانے میں ایک شخص نے ٹھانی ہے امیر غریب، سب کو برابر لانے کی۔ ایلیشیم نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں تین کروڑ ڈالر کمائے۔ اس ویک اینڈ پر امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی کامیڈی فلم وی آر دا ملرز We Are The Millers یہ کہانی ہے ایک ایسے اسمگلر کی جس نے بارڈر پار منشیات لے جانے کے لیے اپنا ایک جعلی خاندان بنایا۔

وی آر دا ملرز نے دو کروڑ 66 لاکھ ڈالر کمائے اور دو کروڑ 25 لاکھ کے ٹکٹ بیچ کر تیسرے نمبر پر رہی اینی میٹڈ فلم پلینز Planes جیسا کے نام سے ظاہر ہے، یہ طیاروں کی کہانی ہے اور اس کا مرکزی کردار ایک ایسا انوکھا طیارہ ہے جسے شوق ہے ریس لگانے کا، لیکن اونچائی سے ڈرتا بھی بہت ہے۔