امریکا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے تیس ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ جل کرخاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں سینکڑوں گھر اور گاڑیاں بھی مکمل تباہ ہوگئیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اینجل نیشنل فاریسٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آتشزدگی سے جنگل کا تقریبا نصف سے زائد حصہ بری طرح متاثر ہوا اور ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔
اطلاع ملتے ہی آگ بھجانے کا عملہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں میں گیارہ ہیلی کاپٹرز اور درجن سے زائد پانی کے ٹینکرز والے ہوائی جہازوں نے بھرپور حصہ لیا۔ امدادی ٹیموں نے جنگل میں رہائشی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ تاہم انتظامیہ کے مطابق بروقت کارروائی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ سینکڑوں افراد زخمیوں کو ھسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔