امریکی مہم جو کا 1500 میٹر بلندی پر رسی پر چلنے کا کارنامہ

U.S.

U.S.

امریکی مہم جو نک والینڈا نے دریا کے اوپر پندرہ سوفٹ بلندی پر بندھی رسی بائیس منٹ میں عبور کرنے کا کارنامہ انجام دے ڈالا ہے۔

نک والینڈاحیران کن سٹنٹس کے لیے مشہور ہیں،،اورانہوں نے اپنے مداحوں کو ایک بار پھرحیران کر دیا ہے۔انہوں نے ریاست ایریزونا میں دو انچ موٹی سٹیل کیبل پر ایک میل لمبا سفر کامیابی سے مکمل کیا۔

یہ کارنامہ انجام دینے میں انہیں بائیس منٹ لگے، یہ کیبل دریا کے اوپر پندرہ سو فٹ کی بلندی پر باندھی گئی تھی،کامیابی کے بعد نک والینڈا نے زرائع کو بتایا، تیزہواں کی وجہ سے انہیں رسی پر توازن برقرار رکھنے میں مشکل آئی، وہ اپنے اس سٹنٹ پر بیحد خوش ہیں۔ نک والینڈا اس سے پہلے بھی ایسے چھ کارنامے انجام دے چکے ہیں۔