لندن (جیوڈیسک) این ایس اے گزشتہ کئی برسوں سے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی کالز کی نگرانی کرتی رہی ہے۔ امریکا کی طرف سے یہ معلومات اسرائیلی نیشنل یونٹ کو مہیا کی جاتی تھیں۔ سیکرٹ ڈیل میں اسرائیل کو ڈیٹا کی فراہمی کی کوئی قانونی حد نہیں۔ امریکی شہریوں کی یہ معلومات بغیر چھانٹی کے اسرائیل کو فراہم کی جاتی رہیں۔
ذرائع کے مطابق سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور این ایس کے درمیان یہ معاہدہ 2009 میں طے پایا جس کے تحت ایجنسی اوباما انتظامیہ کی منظوری کے بعد خفیہ معلومات اسرائیل کو دیتی ہے۔ صرف امریکی سرکاری حکام کی خفیہ معلومات محفوظ رکھی گئی ہیں۔ امریکی حکام کی طرف سے ابھی تک ان خبروں پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔