امریکا کا کنٹرول لائن واقعے پر تشویش کا اظہار

U.S.

U.S.

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکا نے کنٹرول لائن واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرکسی بھی قسم کے واقعے پر تشویش ہے۔

مسئلہ کشمیرسمیت دیگر تنازعات پر پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے حوالے سے امریکی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ امریکا تنازعات کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔