واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف متنازع فلم ہٹانے کاحکم دے دیا۔ امریکا کے نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے گوگل کی ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب سے اسلام مخالف متنازع فلم کے مواد کو انٹرنیٹ سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا ہے۔
پینل نے فیصلہ 1 کے مقابلے میں 2 ووٹوں سے گوگل کے خلاف دیا۔اس فلم میں کام کرنیوالی امریکی اداکارہ سنڈی لی گارشیا نے عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ جس پر گوگل کاموقف تھاکہ innocence of muslims یااسلام کی معصومیت نامی فلم یوٹیوب سے ہٹانا آزادی رائے کی خلاف ورزی ہوگی۔
تاہم سنڈی لی گارشیا کی اپیل پر عدالت نے اسے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے گوگل کے موقف کو مسترد کر کیمتنازع فلم یاٹیوب سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام مخالف فلم کے مواد کو یوٹیوب پرجاری کیے جانے کے بعد مسلم ممالک میں پْر تشدد مظاہرے بھی ہوئے تھے۔ پاکستان میں ایسے ہی مظاہروں کے بعد تقریبا ایک سال پانچ ماہ سے یوٹیوب پر پابندی عائد ہے۔ مصر، لیبیا اور دیگرکئی مسلم ممالک میں بھی ستمبر 2012ء سے یوٹیوب تک رسائی پر سرکاری طور پر مکمل پابندی ہے۔