امریکا کا چکر لگانے والے سولر امپلس کی واشنگٹن میں لینڈنگ

U.S

U.S

امریکا (جیوڈیسک) شمسی توانائی سے امریکہ مین تیار ہونے والا طیارہ سولر امپلس کم خرچ اور بالا نشین کے محاروے پر مکمل آتا ہے۔ امریکہ کے سائسندانوں کا تیار کیا ہوا شمسی توانائی سے چلنے والا ہوائی جہاز سولر امپلس کامیاب پرواز کر رہا ہے۔

اس جہاز میں صرف ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ اپنی توانائی ان چار الیکٹرک پروپیلرز سے حاصل کرتا ہے۔

جنہیں چلانے کے لیے اس ہوائی جہاز پربارہ ہزارسولرسیل نصب کیے گئے ہیں۔ سولر امپلس کے پروں کی مجموعی چوڑائی تریسٹھ میٹرہے۔ شمسی توانائی سے چلنے والے ہوائی جہاز سولر امپلس کسی بھی ایندھن کے بغیر دن رات پرواز کر سکتا ہے۔