امریکی سائیکلسٹ نے ٹور آف کیلیفوررنیاریس جیت لی

California

California

کیلیفورنیا(جیوڈیسک)امریکا کے ٹی جے وین گارڈیرین نے ٹور آف کیلی فوررنیا سائیکل ریس جیت لی، پیٹر ساگان نے آٹھواں اور آخری مرحلہ اپنے نام کیا۔سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں شرکا کو سین فرانسیسکو سے سانٹا روزا کے درمیان 129 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

سلوواکِہ کے پیٹر ساگان نے 3 گھنٹے، 4 منٹ اور 7 سیکنڈز میں یہ فاصلہ طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکا کے ٹی جے وین گارڈیرین مجموعی برتری کی وجہ سے ریس کے فاتح قرار پائے۔

انہوں نے مجموعی طور پر 1170 کلومیٹر کا فاصلہ 29 گھنٹے اور 43 منٹ میں طے کرکے کیرئیر کی پہلی بڑی کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا کے مائیکل راجرز ایک منٹ اور 47 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔