امریکا(جیوڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے چار ماہ کے بعد روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچنیکا نیا ریکارڈ بنادیا۔
انٹربینک ڈیلرز کے مطابق بینکوں کے درمیان لین دین میں منگل کو ڈالر کی قیمت گذشتہ روز کے مقابلے میں بیس پیسے بڑھکر اٹھانوے روپے چالیس پیسے کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی۔اس سے قبل سترہ دسمبر دو ہزار بارہ کو ڈالر کی قیمت اٹھانوے روپے پینتیس پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچی تھی۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی پانچ سال کی کم ترین سطح اور آئی ایم ایف کو ادائیگیوں کا دبا ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ بن رہا ہے۔