کابل(جیوڈیسک)امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے دورہ افغانستان کے دوران افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب خود کش حملہ ہوا ہے جس کے بعد فائرنگ بھی ہو رہی ہے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نیٹو کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغان وزارت دفاع کی عمارت کے جنوبی دروازہ کے باہر خود کش حملہ ہوا جبکہ فائرنگ بھی ہو رہی ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی کارکن اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔