امریکی ڈالر 98 روپے پر واپس لے آئیں گے، اسحاق ڈار

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر 98 روپے پر واپس لے آئیں گے، اس وقت سٹے بازی ہو رہی ہے، بینکوں پر نظر رکھی ہوئی ہے، کسی نے گڑبڑ کی تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ جیو کے مقبول پروگرام آج کامران کے ساتھ میں جیو کے اینکر پرسن کامران خان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 15 دسمبر کو اتوار کی وجہ سے گوشوارے 16 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، اس وقت سٹے بازی ہو رہی ہے، بینکوں پر نظرہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاشی پیکیج پر کام کیلئے خصوصی سیل بنا رہے ہیں، وزیرِاعظم سیل کی خود نگرانی کریں گے، ٹیکس فارم بھرنے والے خود اس پر انسینٹیو کا لفظ لکھیں گے، ہم لوگوں کو خوشی سے ٹیکس نیٹ میں لانا چاہتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیں قانون اجازت دیتا ہے کہ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے اقدامات کریں، وزیرِاعظم کے ہر اعلان کو ایک قانونی سہولت حاصل ہو گی، ہمارا پیکیج تقریبا حتمی ہے، اس میں مزید بہتری ہو سکتی ہے، ہمیں صنعتی پھیلاو اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اب ایک دو ارب روپے سے چلنے والا نہیں، انکم سپورٹ لیوی اب بجٹ کا حصہ بن چکی ہے، یہ ٹیکس نہیں ہے، یہ غریب لوگوں پر خرچ ہونا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق چاروں صوبے زراعت پر ٹیکس لگا سکتے ہیں، زراعت سے اربوں کا ٹیکس مل سکتا ہے۔