امریکا(جیوڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے چار ماہ کے بعد روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیاریکارڈ بنادیا۔ انٹربینک ڈیلرز کے مطابق بینکوں کے درمیان لین دین میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت گذشتہ روز کے مقابلے میں سات پیسے کے اضافے سے اٹھانوے روپے سینتالیس پیسے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
اس سے پہلے بدھ کو ڈالر اٹھانوے روپے چالیس پیسے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی پانچ سال کی کم ترین سطح اور آئی ایم ایف کو ادائیگیوں کا دبا ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ بن رہا ہے۔