کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سو روپے پچیس پیسے اور انٹربینک میں اٹھانوے روپے پچیاسی پیسے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بیس پیسے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
جس سے انٹربینک میں ڈالر 98 روپے 85 پیسے کی بلندترین سطح پر بند ہوا۔۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرپندرہ پیسے مہنگا ہو گیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سو روپے میں خریدا اور سو روپے پچیس پیسے میں بیچا گیا۔۔
ڈیلرز کے مطابق ملک کے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کرنٹ اکانٹ اور تجارتی خسارے میں اضافہ اور آئی ایم ایف کو قرض واپسی کی مد میں ادائیگی کا دبا ڈالر کی قدر میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔