واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی فوج نے ڈرون طیاروں کے پائلٹ اور سائبر جنگ میں حصہ لینے والوں کو زیادہ اہمیت والے تمغے دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ پینٹا گون نے ڈرون طیارے اڑانے والے اور سائبر جنگ لڑنے والے اہلکاروں کو غیرمعمولی خدمات انجام دینے پر وار فیئر میڈل دینے کا اعلان کیا تھا۔
زیادہ اہمیت والے اس تمغے کے اعلان پر فوجیوں کی تنظیموں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ امریکی وزیردفاع چک ہیگل کے ترجمان جارج لٹل کا کہنا ہے کہ انھوں نے فوجیوں کے تحفظات کے باعث اس فیصلے پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے جس کے بعد تمغوں کی تیاری کا کام روک دیا گیا ہے۔