برلن (جیوڈیسک) امریکا کی ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی کے خلاف جرمنی کے شہر برلن میں مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈرون حملوں اور گوانتا نامو بے کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے صدر اوباما کے بدھ کو ہونے والے دورہ جرمنی کے خلاف بھی نعرے لگائے اور کہا کہ نوبل امن کمیٹی نے امریکی صدر کو نوبل انعام دے کر اپنا ہی مذاق اڑایا ہے کیونکہ اوباما نے خارجہ پالیسی کے نام پر جو کچھ کیا ہے وہ شرمناک ہے۔