امریکی ڈرون حملوں کا شکار ہونیوالے زیادہ تر بیگناہ شہری

Drone Attacks

Drone Attacks

برسلز(جیوڈیسک)انٹرنیشنل کرائسس گروپ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں میں شدت پسندوں سے زیادہ بے گناہ پاکستانی شہری مارے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل گروپ آئی سی جی نے پاکستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں بارے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان حملوں میں شدت پسندوں سے زیادہ پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

امریکہ کی یہ مہم عالمی قوانین کے متصادم ہے اور اوباما انتظامیہ کو اس پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی جی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے۔

پاکستان میں ہونے والے ان امریکی ڈرون حملوں میں پاکستانی شہریوں کی اموات شدت پسندوں کی نسبت بہت زیادہ ہو رہی ہیں۔ کرائس گروپ نے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی قوانین کا احترام اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی پالیسی اپنائے۔