امریکی ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں ، فوری طور پر بند ہونے چاہئے : امتیازعلی شاکر

لاہور : نائب صدرکالمسٹ کونسل آف پاکستان امتیازعلی شاکر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میںکہا کہ ڈورن حملے پاکستان کی خود مختاری کیخلاف ہیں ،پاکستان کی حدودمیں ہونے والی کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنے کا حق صرف پاکستانی فورسز کو ہونا چاھیے

۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ڈورن حملوں کے خلاف آواز بلند کی عوام نے اُن جماعتوں کوووٹ دے کرثابت کردیا ہے کہ پاکستانی قوم ڈورن حملوں کے خلاف ہے ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ میاں نواز شریف پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کرچلیں گے۔

پاکستان کے مفادات پر کسی قسم کاکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغان جنگ میں پہلے ہی بہت نقصان برداشت کرچکا ہے۔ اب فوری طور پر ڈورن حملے بند ہونے چاہئے ، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اُنہوں نے اس بات کی اُمید بھی ظاہر کی ہے کہ اب امریکی حکومت بھی پاکستان کو درپیش مسائل کی سنگین صورتحال کو سمجھتے ہوئے ہماری خودمختاری اور سلامتی کے حوالے سے اپنی پالیسی پر غور کرے گا۔