واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن وائٹ ہاس کا کہنا ہے امریکا مصر کی امداد بند نہیں کر رہا لیکن اس سلسلے میں مختلف امکانات پر غور کر رہا ہے۔ وائٹ ہاس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران مصر کی امداد بند کرنے کی خبروں کی تردید کی۔
امریکی ذرائع نے ایک سینیٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا نے خاموشی سے عارضی طور پر مصر کی امداد بند کر دی ہے۔ ترجمان نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی انسانی حقوق کے معیار کے خلاف ہے۔